مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان چین سے اپنی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے لیے6 بحری جہازخریدے گا۔ اس ضمن میں راولپنڈی میں وزارت دفاعی پیداوارمیں پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اورمیسرز چائنہ شپ ٹریڈنگ کمپنی نے معاہدے پردستخط کیے۔ معاہدے کے تحت چین دفاعی ٹیکنالوجی بھی فراہم کرے گا،4 بحری جہازچین میں جبکہ 2 کراچی شپ یارڈ اینڈ انجنیئرنگ ورکس میں تیارہوں گے، بحری جہازجدید دفاعی سازوسامان سے لیس ہوں گے۔
پاکستان چین سے اپنی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے لیے6 بحری جہازخریدے گا۔
News ID 1855756
آپ کا تبصرہ